• news

کراچی بندرگاہ پر90ہزار 824ٹن کارگو کی ہینڈلنگ

کراچی(کامرس رپورٹر)کراچی کی بندرگاہ پر گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 90 ہزار824ٹن سامان بحری جہازوں سے اتارا اوران پر لادا گیا اس میں 72 ہزار 924 ٹن درآمدی اور17ہزار900ٹن برآمدی سامان شامل تھا۔درآمدی سامان 19 ہزار484ٹن بلک کارگو‘5 ہزار 548 ٹن کوئلے‘537ٹن پام کرنیل‘ 21ہزار 155 ٹن پیٹرولیم وتیل 26ہزار200ٹن جنرل کارگو اوربرآمدات میں 320ٹن سیمنٹ‘4ہزار449ٹن ٹالکم پائوڈر ‘13 ہزار 131ٹن جنر ل کارگو شامل تھا۔اس دوران 7بحری جہاز نیوکوسموس‘جوار دبئی‘سڈنی‘ایور پرل‘الیرموک ‘ کوسکو کاواساکی اوروان ہے 515برتھوں پرلنگرانداز ہوئے جبکہ 3بحریج ہاز  پیک ایرس‘ ایمی نینس  اور پنٹیون ڈی بندرگاہ سے روانہ ہوئے۔ کے پی ٹی کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں میں مزید8بحری جہازوں کی بندرگاہ آمد متوقع ہے ان میں کوٹا ہپاس ‘انٹرپیڈری پبلک ‘بنگالو کزیں‘ روکیو‘ سمارا  ‘ہنڈائی  ونیکور‘ہنجن لوسیانا اورمیرینر شامل ہیں یہ بندرگاہ پر ایک ہزار900ٹن آرتھوکسلین ایک ہزار500ٹن اسٹک ایسڈ‘990ٹن کیمیکلز  کاریں اور کنٹینرز اتاریں گے اورجنرل کارگولادیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن