• news

جنرل ضیاالحق کا مارشل لا، پیپلز پارٹی نے یوم سیاہ منایا، احتجاجی جلسے، ریلیاں

اسلام آباد(ثناء نیوز)سابق آمر جنرل ضیاالحق کی جانب سے ملک میں لگائے گئے مارشل لا کو ہفتہ 5 جولائی کو سینتیس برس مکمل ہوگئے،پیپلز پارٹی اور صحافتی تنظیموں کی جانب سے اس تلخ تاریخی دن کی یاد میں گزشتہ روز یوم سیاہ منایا گیا۔پانچ جولائی 1977 پاکستان کی تاریخ کا سیاہ دن تھا، اس دن ملک میں جمہوریت کی بساط لپیٹ کر مارشل لا نافذ کر دیا گیا۔ گزشتہ روز پیپلز پارٹی کے زیراہتمام ملک بھر میں احتجاجی جلسے اور ریلیاں نکال کر مارشل لا کی مذمت اور جمہوریت سے یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔ اس موقع پر سیمینارز کا انعقاد بھی کیا گیا۔ پریس کلبوں اور یونین دفاتر  پر سیاہ پرچم لہرائے گئے۔ 

ای پیپر-دی نیشن