• news

ملائیشیا، پلے بوائے کلب کی سابق ویٹرس چن ژی نے اسلام قبول کرلیا

کوالالمپور (این این آئی) ملائشیا سے تعلق رکھنے والی پلے بوائے کلب کی سابقہ ویٹرس (بنی) دائرہ اسلام میں داخل ہوگئی اور انہوں نے اسلام کی قبولیت کو اپنا دوسرا جنم قرار دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 28 سالہ فلیکیشیا ژیپ نے سوشل میڈیا پر اپنے مسلمان ہونے کی اطلاع دی لیکن انہوں نے اسلام قبول کرنے سے قبل ہی سرپوش اوڑھنا شروع کر دیا تھا۔ انہوں نے لکھا کہ آج میری سالگرہ ہی نہیں بلکہ اس دن میرا دوبارہ جنم ہوا ہے۔میں 28 سال کے بعد گھر کی تلاش کے بعد لوٹی ہوں،بہت سے غیر مسلم دائرہ اسلام میں داخل ہونے کے بعد اپنا نام تبدیل کرلیتے ہیں اور اسلامی نام رکھ لیتے ہیں لیکن ژیپ نے ایسا نہیں کیا اور ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنا چینی نام ’’چِن ژی‘‘برقرار رکھیں گی۔
اسلام قبول

ای پیپر-دی نیشن