• news

32 بچوں سمیت خاندان کے 100 افراد کے ساتھ شمالی وزیرستان سے نقل مکانی کرنیوالے گلزار کو رہنے کیلئے علیحدہ سکول مل گیا

بنوں (آئی این پی) شمالی وزیرستان آپریشن کی وجہ سے نقل مکانی کرنے والے شخص 3 بیویوں بیٹوں بیٹیوں اور پوتے پوتیوں پر 100 سے زائد افراد پر مشتمل گھرانے کو  انتظامیہ نے رہائش کیلئے  علیحدہ سے ایک سکول دیدیا۔ گلزار خان  اور اسکے خاندان کیلئے خصوصی پیکیج کا بھی اعلان کیا گیا۔ واضح رہے گلزار خان اپنی 35 سالہ ازدواجی زندگی میں اب تک 3 شادیاں کرکے لگ بھگ 3 درجن بچے پیدا کر چکا ہے جبکہ تین بچے فوت بھی ہوچکے ہیں۔ شمالی وزیرستان کے علاقے شوا سے تعلق رکھنے والے گلزار خان کم بچے خوشحال گھرانہ کے دعوے کی مکمل نفی کرتا ہے۔ گلزار خان کا گھرا نہ نقل مکانی کرکے بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان منتقل ہوا۔ اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان عرفان اللہ محسود نے بتایا کہ شمالی وزیرستان کی اوسط فیملی سائز جو رپورٹ ہوا ہے وہ 14.4 ہے۔ ڈی آئی خان میں جو لوگ ہمیں رپورٹ ہوئے ہیں۔ ریکارڈ کے مطابق اس میں 19,14,15,16 بچوں کی تعداد نارمل بات ہے۔
گلزار/ علیحدہ سکول

ای پیپر-دی نیشن