خواتین کی مخصوص نشستوں پر طریقہ انتخاب کیخلاف سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں درخواست دائر
لاہور (اے این این ) سپریم کورٹ رجسٹری میں پارلیمنٹ میں خواتین کی مخصوص نشستوں کے طریقہ کار کے خلاف رٹ درخواست دائر کر دی گئی۔ طارق عزیز ایڈووکیٹ کی طرف سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کا فل بنچ مخصوص نشستوں پر انتخاب کے طریقہ کار کو غلط قرار دے چکا ہے۔ آرٹیکل 226 کے تحت ارکان پارلیمنٹ کا انتخاب خفیہ رائے شماری سے کیا جاتا ہے۔ مروجہ طریقہ کار غیرقانونی اور آئین سے متصادم ہے۔ فاضل عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ خواتین کی مخصوص نشستوں پر انتخاب کے طریقہ کار کو کالعدم قرار دیا جائے۔
خواتین نشستیں/ درخواست