راولا کوٹ: کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ
راولاکوٹ(آن لائن) لائن آف کنٹرول عباس سیکٹر میں بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے ماہ رمضان میں لوگ گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے۔ اتوار کے روز دوپہر دو بجے راولاکوٹ کے عباس سیکٹر کے گائوں تروٹی میں لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج نے بلااشتعال فائرنگ کی جس سے ایک شہری شدید زخمی ہوگیا۔ واقعہ کے بعد پاک فوج نے بھی بھرپور کارروائی کی جس کے بعد بھارتی فوج کی گنیں خاموش ہوگئیں۔ واضح رہے ڈیڑھ ماہ سے بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔