ارجنٹائن کے اینگلا ڈی ماریہ کی سیمی فائنل میں شرکت مشکوک
برازیلیا(سپورٹس ڈیسک) فٹبال کے ورلڈ کپ مقابلوں میں ارجنٹائن کے میڈ فیلڈر اینگلا ڈی ماریہ کی بیلجیئم کے خلاف کوارٹر فائنل میں زخمی ہونے کے بعد ہالینڈ کے خلاف کھیلے جانے والے سیمی فائنل میں شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔ ہالینڈ کے خلاف کیک لگاتے ہوئے زخمی ہونے کے بعد کے میچ کے 33ویں منٹ میں میدان سے باہر بلا کر ان کی جگہ دوسرے کھلاڑی اینزو پیریزکو بھیج دیا گیا۔ارجنٹائن کے کوچ آلجراندرو سابیلا نے کہا کہ ’اینگلا کے بائیں ٹانگ میں تکلیف ہے۔ ڈاکٹر نے آرام کا مشورہ دیا ہے ‘سیمی فائنل کھلانے کا فیصلہ میچ سے قبل کریں گے ۔ کوئی خطرہ مول نہیں لے سکتے ۔