پاکستانی کھیلوں کو تباہی کے دہانے پہنچانے والی تنظیموں کیخلاف ایکشن لیا جائے‘ ارشد ملک‘ خالد بشیر
لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کے صدر بریگیڈئر (ر) رشید علی ملک اور سیکرٹری خالد بشیر نے حکومت کی جانب سے پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے اصل تنظیم کے حق میں فیصلے دیکر کھیلوں کو مزید تباہی سے بچا لیا ہے۔ عارف حسن کی ثابت قدمی کے باعث آئی او سی آج تک پاکستان پر پابندی نہیں لگا سکا ہے۔ حکومت کے مشکور ہیں جنہوں نے ایک اچھا اور بروقت فیصلہ کیا۔ نوائے وقت کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حکومت کے اس فیصلے سے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی ساکھ میں بہتری آئی ہے اب ضرورت اس امر کی ہے کہ گذشتہ دو سالوں سے پاکستانی کھیلوں کو تباہی کے دھانے پر پہنچانے والی نام نہاد باڈی کے عہدیداران کے خلاف بھی ایکشن لیا جائے۔