• news

بودھ میانمار، سری لنکا میں مسلمان کے خلاف تشدد ختم کریں: دلائی لامہ

نئی دہلی (اے ایف پی) بودھوں کے رہنما دلائی لامہ نے اپنے پیروکار پر زور دیا ہے۔ وہ سری لنکا اور میانمار میں مسلمانوں کے خلاف تشدد بند کریں۔ اپنی 79 ویں سالگرہ پر لداخ کے علاقہ لیبہ میں ہزاروں افراد سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا دونوں ممالک میں مسلمانوں پر مظالم ناقابل قبول ہیں۔ انہوں نے بودھوں پر زور دیا وہ بدھ مت کی تعلیمات پر عمل کریں۔ انہوں نے مسلمانوں کے مابین بھی بڑھتے ہوئے تشدد کے واقعات پر اظہارتشویش کیا۔

ای پیپر-دی نیشن