• news

لندن : فلسطینی نوجوان کو زندہ جلانے کے خلاف اسرائیلی سفارتخانے کے سامنے مظاہرہ

لندن (آن لائن) مقبوضہ فلسطین میں اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی کیخلاف احتجاج کا دائرہ یورپ تک پھیل گیا ہے۔ لندن میں اسرائیلی سفارتخانے کے سامنے مظاہرے میں عربوں، مقامی افراد اور سینکڑوں فلسطینی تارکین وطن نے شرکت کی۔ مظاہرین نے مقبوضہ بیت المقدس میں عرب لڑکے ابو خضیر کے اغواء کے بعد بہیمانہ قتل، اسکی نعش کو نذر آتش کرنے کیخلاف شدید نعرے بازی کی۔ دوسری جانب امریکہ نے مشرقی مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی پولیس کی حراست میں ایک امریکی نژاد نوجوان کے بیٹے جانے کی خبر پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن