• news

477 پاکستانی بھارتی جیلوں میں قید ہیں 22سزائیں پوری کر چکے

 اسلام آباد (آئی این پی ) پاکستان ،بھارت کی جیلوں میں دونوں ملکوں کے مجموعی طور پر 773 شہری قید ہیں جن میں 380 ماہی گیر جبکہ 393 عام شہری شامل ہیں، بھارتی جیلوں میں قید 477  پاکستانی قیدیوں میں سے 22 اپنی سزا پوری کر چکے ہیں۔
، پاکستانی جیلوں میں قید 296  بھارتی قیدیوں میں سے 249 ماہی گیر ہیں جو سمندری حدود کی خلاف ورزی پر قید کاٹ رہے ہیں، وزیر اعظم نواز شریف کے اعلان کے تحت 151بھارتی قیدی جلد ہی رہا کر دیئے جائیں گے۔ دفتر خارجہ کے اس حوالے سے اعداد و شمار کے مطابق بھارتی جیلوں میں کل 477 پاکستانی شہری قید ہیں جبکہ اس میں 22 ایسے ہیں جو مختلف بھارتی عدالتوں سے ملنے والی سزائیں بھی پوری کر چکے ہیں مگر ذرائع کے مطابق حکومت پاکستان کی جانب سے ان کی شہریت کی دستاویزات تصدیق نہ ہونے کی وجہ سے وہ کئی سالوں سے بھارتی جیلوں میں سڑ رہے ہیں۔ اگر دہلی میں موجود پاکستانی ہائی کمشن ان کے لئے وکیل کا مناسب بندوبست کرے تو دو تہائی سے زائد پاکستانی قیدی ایک ماہ کے اندر رہا ہو کر پاکستان میں اپنے پیاروں کے پاس پہنچ جائیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن