افغانستان : دوسرا مرحلہ‘ صدارتی انتخابات کے نتائج کا اعلان آج ہوگا
کابل(اے این این+اے ایف پی)فغانستان کے صدارتی امیدوار اشرف غنی نے اپنے حریف عبد اللہ عبداللہ کے ساتھ اتحادی حکومت کے قیام کے امکان کو یکسر مسترد کردیا ہے۔ صحافیوں سے میں اشرف غنی نے ان قیاس آرائیوں کی تردید کی کہ وہ انتخابی عمل میں آنیوالے تعطل کو دور کرنے کیلئے عبداللہ عبداللہ کیساتھ مل کر حکومت بنانے پر آمادہ ہوگئے ہیں۔ افغانستان میں دوسرے مرحلے کے صدارتی انتخابات کے ابتدائی نتائج کا اعلان(آج)سوموار کو ہوگا۔ دریں اثنا افغان حکومت نے حالیہ صدارتی انتخابات کے حوالے سے جاری ڈیڈلاک کے دوران فیس بک پر پابندی لگانے سے انکار کر دیا ہے۔