• news

مسلم لیگ ن کے کارکنوں کا وزیراعظم اور افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کیلئے کیمپ

لاہور (خصوصی رپورٹر)  مسلم لیگ (ن)  کے ورکرز  بھی وزیراعظم محمد نواز شریف  اور افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کے لئے میدان میں نکل آئے ۔گزشتہ روز مسلم لیگ (ن)    ورکرز  آرگنائزیشن  کے زیر اہتمام چیئرمین خواجہ  محمود احمد کی قیادت میں اسمبلی ہال  چوک میں  یکجہتی کیمپ لگایا گیا جس  میں  چیف آرگنائزر  چودھری سلیم صادق،  آرگنائزنگ  سیکرٹری طیبہ فاروق،  جنرل سیکرٹری پنجاب نائلہ عمر،  این  اے 121 شعبہ خواتین  کی صدر غزالہ  نصرت بیگ،  مسلم لیگ ن کے رہنما سابق ناظم سہیل  محمود بٹ راڈو والے،  رانا محمد اعظم،  وسیم قریشی،  وسیم بٹ،  بیرسٹر فہیم، ظفر اقبال ایڈووکیٹ سمیت مسلم لیگ (ن)  کے مرد و خواتین  کارکنوں نے شرکت کی۔ کارکنوں نے وزیراعظم  نواز شریف اور افواج  پاکستان سے اظہار یکجہتی  کے لئے نعرے لگائے۔ کیمپ میں چاروں طرف بینر لگائے گئے تھے جن پر  تحریر تھا دہشت گردوں سے ملک کو پاک کرنے پر  وزیراعظم نواز شریف اور آرمی چیف  جنرل راحیل شریف  کو خراج  تحسین پیش کرتے ہیں۔ قوم نواز شریف کے ساتھ ہے، مشکل کی گھڑی  میں آئی ڈی پیز  کے ساتھ ہیں۔ صبح ساڑھے دس بجے لگایا جانے والا  کیمپ  شام تک جاری رہا اور مال روڈ سے گزرنے والی  ٹریفک  کی توجہ کا مرکز بنا رہا۔
یکجہتی  کیمپ

ای پیپر-دی نیشن