خیبر پی کے حکومت کیخلاف پیپلز پارٹی سمیت 3 اپوزیشن جماعتیں سرگرم وائٹ پیپر شائع کرنے کی تیاریاں
اسلام آباد (ثناء نیوز) تحریک انصاف کی خیبر پی کے حکومت کیخلاف’’جیسا کرو گے ویسا بھروگے‘‘ کے مصداق تین اپوزیشن جماعتیں سرگرم ہو گئی ہیں۔ انہوں نے صوبائی حکومت کیخلاف وائٹ پیپر شائع کرنے کی تیاری شروع کر دی ہے۔ان تین جماعتوں میں پاکستان پیپلز پارٹی،جمعیت علمائے اسلام (ف) اور عوامی نیشنل پارٹی شامل ہے۔یاد رہے تحریک انصاف کی جانب سے اپنی ہم خیال جماعت کیساتھ ملکر مرکزی حکومت کو کمزور کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔