گلو بٹ کی درخواست ضمانت کی سماعت کرنے والی عدالت کے دائرہ اختیار کو چیلنج کردیا گیا
لاہور( اپنے نامہ نگار سے) سانحہ ماڈل ٹائون کے زخمیوں کے وکیل نے شاہد عزیز بٹ عرف گلو بٹ کی درخواست ضمانت کی سماعت کرنے والی عدالت کے دائرہ اختیار کو چیلنج کر دیا ۔ گزشتہ روز جوڈیشل مجسٹریٹ شہزاد مظفر نے کیس کی سماعت کا آغاز کیا تو سانحہ کے زخمیوں کے وکیل سید فرزند علی مشہدی نے موقف اختیا ر کیا کہ ملزم کے خلاف دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے اس لئے یہ کیس جوڈیشل مجسٹریٹ کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا ۔ عدالت نے درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔