مہنگے فائر ٹینڈرز کی خریداری پر اعتراض کرنے والے سیکرٹری بلدیات کو ہٹا دیا گیا
کراچی (نیٹ نیوز) مہنگے فائر ٹینڈرز کی خریداری پر اعتراض کرتے ہوئے سیکرٹری بلدیات سندھ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ساڑھے 3 ارب کے فائر ٹینڈرز کی خریداری کے معاملے نے سیکرٹری بلدیات کا تبادلہ کرا دیا۔ سیکرٹری بلدیات نے 180 فائر ٹینڈرز کی مہنگی قیمت پر اعتراض کیا تھا۔ محکمہ بلدیات کو ساڑھے 3 ارب کے 180 فائر ٹینڈرز کی خریداری کرنی ہے۔ مہنگی قیمت پر اعتراض اٹھانے پر سندھ کی اعلیٰ شخصیت ناراض ہوگئی اور سیکرٹری کا تبادلہ کرا دیا۔