پرویز مشرف کیخلاف غداری کیس کی سماعت آج دوبارہ خصوصی عدالت میں ہو گی
اسلام آباد (آئی این پی)جسٹس فیصل عرب کی سربراہی میں تین رکنی خصوصی عدالت سابق صدر پرویز مشرف کیخلاف غداری کیس کی (آج) منگل کو دوبارہ سماعت کریگی، گزشہ سماعت پر استغاثہ کے دو گواہوں سابق ڈپٹی سیکرٹری اور سیکشن افسر کابینہ ڈویژن نے اپنا بیان ریکارڈ کراتے ہوئے پرویز مشرف کے دستخطوں والا ایمرجنسی نفاذ اور پی سی او کے حکم نامے کا ریکارڈ عدالت میں پیش کیا تھا۔ سابق ڈپٹی سیکرٹری کابینہ ڈویژن نے کہا ایمرجنسی نفاذ کا حکم نامہ اور صدارتی حکم نامہ حساس دستاویزات تھیں اس لئے کابینہ سیکرٹری نے براہ راست وصول کی تھیں۔