• news

ٹی وی پروگرام میں ارسلان افتخار کا تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل سے بھی سخت جملوں کا تبادلہ

اسلام آباد (نیٹ نیوز) تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل اور سابق چیف جسٹس پاکستان افتخار محمد چودھری کے صاحبزادے ارسلان افتخار کے درمیان گذشتہ روز نجی ٹی وی پروگرام میں سخت جملوں کا تبادلہ ہوا۔ پروگرام میں تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل نے ارسلان افتخار کی تعلیمی قابلیت کو چیلنج کرتے ہوئے کہا انہوں نے ایف اے کے بعد کس طرح میڈیکل میں داخلہ لیا۔ پی ٹی آئی رہنما نے ارسلان افتخار پر سنگین الزامات بھی لگائے۔ پروگرام کے دوران ارسلان افتخار نے تحریک انصاف کے رہنما کو عدالت میں گھسیٹنے کا انتباہ دیا تو عمران اسماعیل کا کہنا تھا ضرور آؤ۔ عمران اسماعیل کا کہنا تھا مال بناؤ پیسے بناؤ اور نکلو، یہ تربیت ارسلان افتخار آپ کی ہے۔ ارسلان افتخار کا کہنا تھا الزامات لگا رہے ہیں، ثبوت ہے تو پیش کریں، عمران خان کو چیلنج کرتا ہوں، مجھ پر الزامات ثابت کریں۔ میں نے کوئی غلط الزام لگایا ہے تو قوم سے معافی مانگوں گا۔

ای پیپر-دی نیشن