فرینڈلی اپوزیشن کا الزام درست نہیں، حکومت نہیں جمہوریت بچا رہے ہیں: یوسف رضا گیلانی
اسلام آباد(اے این این)سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ فرینڈلی اپوزیشن کی بات درست نہیں، ہم حکومت نہیں جمہوریت بچانے کی کوشش کر رہے ہیں، طاہر القادری کے بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتا، عمران خان کا ایجنڈا 9جولائی کے بعد سامنے آئے گا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت فوج کو اختیار صرف پارلیمنٹ دے سکتی ہے۔ سابق وزیر اعظم نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتیں اور عوام شمالی وزیرستان سے نقل مکانی کرنے والوں کی دل کھول کر مدد کرے۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹان کی بھرپور مذمت کرتے ہیں تاہم ڈاکٹر طاہر القادری نے اپنے ایجنڈے کی وضاحت نہیں کی، ان کے بارے کچھ کہنا قبل از وقت ہے۔ یوسف رضا گیلانی نے کہا تحریک انصاف نے بہاولپور جلسہ میں اپنا ایجنڈا پیش کیا تاہم 9 جولائی کو تحریک انصاف کی میٹنگ کے بعد عمران خان کا واضح ایجنڈا سامنے آئے گا۔