• news

ایفی ڈرین کیس میں سابق وزیر مخدوم شہاب کی بریت کی درخواست دائر

اسلام آباد(ثناء نیوز) سابق وفاقی وزیر صحت مخدوم شہاب الدین نے ایفی ڈرین کوٹہ کیس سے بریت کیلئے درخواست دائر کردی، عدالت نے اے این ایف سے ریکارڈ طلب کرلیا۔پیر کو راولپنڈی میں انسداد منشیات کی خصوصی عدالت میں گیارہ ملزمان کیخلاف ایفی ڈرین کوٹہ کیس کی سماعت ہوئی۔عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے اے این ایف کو اکیس جولائی تک تمام ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن