• news

نارنگ منڈی، کامونکے اور گوجرانوالہ میں 3 لڑکیوں اور7 سالہ بچے سے زیادتی

نارنگ منڈی+ کامونکے+ گوجرانوالہ+ لاہور (نامہ نگاران+ نمائندہ خصوصی+ خصوصی رپورٹر) نارنگ منڈی، کامونکے، گوجرانوالہ میں 3 لڑکیوں اور 7سالہ بچے  سے زیادتی جبکہ کاہنہ میں معذور لڑکی سے زیادتی کا نوٹس لے لیا۔ نارنگ منڈی کے نواحی گائوں گھڑیال کلاں میں جمیل اور عرفان عرف ٹینک نے اپنے ہی گائوں کی 16سالہ دوشیزہ کو گھر میں اکیلے دیکھ کر اس سے زیادتی کر ڈالی۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ایک ملزم عرفان عرف ٹینک کو گرفتار کر لیا ہے۔ گوجرانوالہ میں محنت کش کی 15 سالہ بیٹی کو تین ملزمان نے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا جبکہ متاثرہ لڑکی تشویشناک حالت میں ہسپتال پہنچ گئی کنگنی والا بائی پاس کی (ز) گھر میں اکیلی موجود تھی اس دوران گھر کے اندر داخل ہونے والے تین ملزمان نے (ز) کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ہسپتال میں لڑکی کے ورثاء ملزمان کے نام بتانے سے گریز کرتے رہے۔ تھانہ ایمن آباد کے علاقہ کوٹ ولی میں 7 سالہ رحمن کو نامعلوم افراد نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ کامونکے میں نوجوان نے رشتہ دار نابالغ دوشیزہ کو زبردستی بے آبرو کر دیا۔ محلہ فیصل ٹائون کی چودہ سالہ آمنہ بی بی دختر نصیر احمد گذشتہ روز گھر میں اکیلی تھی رشتہ دار رمضان مغل نے گھر میں گھس کر آمنہ بی بی کو زبردستی بے آبرو کر دیا۔ سٹی پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ علاوہ ازیں فیصل آباد، جھنگ، چیچہ وطنی میں لیڈی ہیلتھ ورکر سمیت 3 خواتین سے زیادتی کی گئی۔ فیصل آباد میں تھانہ لنڈیانوالہ کے علاقے چک نمبر 650 گ۔ب کے مہابت علی کی بیٹی کنول کو خالد نے اسلحہ کے زور پر اغوا کر لیا اور نامعلوم جگہ پر لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ جھنگ میں موضع بلو شہابل کے بہار علی نے اپنی درخواست میں الزام عائد کرتے بتایا عمران نے اسکی بیوی مسماۃ (س۔ب) کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ چیچہ وطنی میں چار افراد لیڈی ہیلتھ ورکر کو لفٹ دینے کے بہانے نامعلوم مقام پر لے گئے اور اسے نشہ آور چیز سنگھا کر بے ہوش کر کے اس کے ساتھ باری باری زیادتی کرتے رہے۔ بعد ازاں بے ہوشی کی حالت میں اسے دریائے راوی کے قریب لنک روڈ پر پھینک گئے۔ نواحی گائوں کی شمیم اختر گذشتہ روز نیشنل بینک چیچہ وطنی سے تنخواہ لے کر واپس جانے کے لئے لکڑ منڈی پل پر کھڑی تھی۔ تنویر ساکن 90 موڑ نے نامعلوم تین ساتھیوں کے ہمراہ لفٹ دینے کے بہانے اسے کار میں بٹھا لیا اور نامعلوم مقام پر لے جا کر باری باری جنسی تشدد کرتے رہے۔ علاوہ ازیں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کاہنہ میں 14سالہ ذہنی معذور لڑکی سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی ہے زیادتی کے ملزم کو فی الفور گرفتار کر کے متاثرہ خاندان کو انصاف فراہم کیا جائے۔

ای پیپر-دی نیشن