• news

سپہ سالار کو ’’ ڈکٹیٹر ‘‘ کہناغیر مہذب ہے::عالمی سفارتکارفیصل محمد

کویت سٹی(عبدالشکورابی حسن سے)اسلام کی بقا مسلسل اور مثبت جد و جہد ہی میں مضمر ہے اس لئے مسلمانوں کو تاکید ہے کہ وہ خود کو جذبہ جہاد سے بھی سرشار رکھیں ۔اسلامی معاشرے میں جنگ کا تصور صرف برائی کے خاتمے اور خالصتا اللہ کی رضا کے لئے ہوتا ہے ۔اس لئے مسلم سپہ سالاروں کو آمر یا ڈکٹیٹر کے نام سے یاد کرنا اسلام کی روح کے منافی ہے یہ بات  بین الاقوامی تنازعات میں ثالثی کے عالمی ماہر فیصل محمد نے ایک انٹر ویو میں کہی ۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلم سپہ سالاروں میں کئی صحابہ اور جید خلفہ راشدین بھی شامل تھے جن کے مرتبہ کے بارے میں قرآن میں بھی وعید ہے لہذا اسلامی معاشرے کے سپہ سالاروں کو آمر یا مطلق العنان کہنا غیر اسلامی فعل ہے یہ مغرب کی جانب سے جمہوریت کے نام پر مسلمانوں کے ذہنوں میں بٹھایا گیا ہے تاکہ وہ جد وجہدد اور بقا سے دور ہو کر اس مغربی جمہوریت کو اپنائیں جو مغرب کا شعار ہیں اور جس کا شکار عراق ، لیبیا اور مصر ہوئے ۔

ای پیپر-دی نیشن