• news

علاج کیلئے مالی امداد کی اپیل

مکرمی! 24 فروری 2009ءکو میں ایک ٹریفک حادثہ میں شدید زخمی ہوا جس میری ریڑھ کی ہڈی اور گردن متاثر ہوئی اور 4 مہروں نے کام کرنا چھوڑ دیا ہے جس کے بعد میرا جسم پوری طرح حرکت نہیں کر سکتا اور میں عملاً دوسروں کا محتاج ہو گیا ہوں۔ ملک بھر کے ممتاز معالجین اور ہسپتالوں سے علاج کے بعد بھی معمول سا افاقہ نہیں ہوا ڈاکٹروں کیمطابق مجھے علاج کیلئے بیرون ملک جانا ہو گا اور علاج کا دورانیہ 12 ماہ کے عرصہ پر محیط ہے اور اس پر 50 لاکھ روپے سے زیادہ کی رقم درکار ہے میری تمام مخیر حضرات سے مدد کی اپیل ہے تاکہ میں دوبارہ معمول کی زندگی بسر کر سکوں۔(ڈاکٹر سہیل یاسین 0343-6591124)

ڈاک ایڈیٹر

ڈاک ایڈیٹر

ای پیپر-دی نیشن