• news

ساہیوال میں افطاری پر بد ترین لوڈشیڈنگ

مکرمی! حکومت کے بلند بانگ دعوے کا باوجود خصوصاً افطاری کے وقت ساہیوال اور گردو نواح میں بدترین لوڈشیڈنگ کا سلسلہ پہلے روزہ سے جاری ہے۔ یوسف والا گرڈ اسٹیشن سے غلہ منڈی، محلہ پیر بخاری، پیر بخاری قبرستان روڈ اور ان علاقوں سے ملحقہ علاقوں میں روزانہ حسب معمول شام 5 بجے سے 7 بجے تک مسلسل دو گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کر کے شہریوں کو پریشان کیا جارہا ہے۔ افطاری سے صرف 10 منٹ پہلے بجلی آنے کے بعد دوبارہ افطاری کے بعد لوڈشیڈنگ کر دی جاتی ہے۔ 5 بجے سے 7 بجے تک بجلی بند رہنے سے گھروں میں افطاری کی تیاری کیلئے کھانے پکانے میں خواتین کو شدید گرمی میں اور پنکھے نہ چلنے کی بناءپر مشکلات کا سامنا ہے۔ حکومت نے دعویٰ کیا تھا کہ لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی لیکن حکومت اس پر ایک دن بھی عمل نہیں کرسکی۔ (مراسلہ نگار ، پرنس عنایت خان ،غلہ منڈی ساہوال)

ڈاک ایڈیٹر

ڈاک ایڈیٹر

ای پیپر-دی نیشن