• news

ناخلف بیٹے کی طرف سے دائر جھوٹا مقدمہ خارج کیا جائے

مکرمی! میں ایک ضعیف العمر شخص ہوںمیں نے اپنی زندگی کے 32سال اپنی اولاد کی خوشحالی کیلئے بیرون ملک گزارے اور اپنی محنت کی کمائی سے مکھن پورہ شاہدرہ ٹاو¿ن میں ایک مکان اور ایک پلاٹ خریدا جو میں نے اپنے بیٹے عاشق حسین کے نام کردیئے میرے پاکستان آنے کے بعدمیرے بیٹے نے مجھ سے ناروا سلوک کرنا شروع کردیا اورمجھے کہنے لگا کہ میں اس کا گھر چھوڑدوں جب میں نے گھر نہ چھوڑا تو میرے بیٹے عاشق حسین نے میرے خلاف تھانہ شاہدرہ ٹاو¿ن میں چوری کاجھوٹا مقدمہ درج کروا یا میں97سال کا ایک بڑھا شخص ہوں۔ میں بھلا اپنے ہی گھرمیں چوری کیسے کرسکتا ہوں۔ میرا بیٹا جومسلسل میرے ساتھ زیادتی کررہا ہے اس نے ایک بار پہلے بھی مجھے ایک جھوٹے مقدمے میں پھنسانے کیلئے تھانے میں درخواست دی تھی پہلے بھی کئی بار عاشق حسین نے مجھ پر بہت سی ایسی جھوٹی درخواستیںدی جن میں کوئی سچائی نہیںتھی میر ی وزیراعلی پنجاب اورآئی جی پنجاب سے پرزور اپیل ہے کہ میری ضعیف العمری کالحاظ رکھتے ہوئے میری داد رسی کی جائے اور میرے خلاف درج جھوٹامقدمہ خارج کیا جائے تاکہ میں اپنی زندگی کے بچے کھچے دن سکون سے گزارسکوں۔ (غلام مصطفی ولد فتح محمد سکنہ مکھن پورہ نزد گورمے بیکری مین روڈ شاہدرہ ٹاو¿ن لاہور‘ 0333-4617570)

ڈاک ایڈیٹر

ڈاک ایڈیٹر

ای پیپر-دی نیشن