افضل خان کو ارکان یورپی پارلیمنٹ اور لیبر پارٹی کی مبارکباد
برسلز(وقار ملک) یورپی پارلیمنٹ کی ڈیفنس سکیورٹی کمیٹی کے بلا مقابلہ وائس چیئرمین منتخب ہونے پر افضل خان کو ممبران پارلیمنٹ اور لیبر پارٹی کے چیئرمین اور ارکان نے مبارکباد دی ہے۔ محمد افضل خان نے اپنی کامیابی کے بعد کہا کہ ان کی خواہش ہو گی کہ وہ دنیا میں امن کیلئے جدوجہد کریں۔ بالخصوص پاکستان کی اہمیت روز بروز بڑھ رہی ہے۔ پاکستان کی خطہ میں اپنی ایک علیحدہ پوزیشن ہے وہ پاکستان کے دفاع کیلئے بھی کام کریں گے۔