• news

صومالیہ : صدارتی محل پر حملہ ، وزیر اعظم اور وزیر مالیات کے دفاتر پر قبضے کا دعویٰ

موغا دیشو ( نوائے وقت ) صومالیہ میں دہشت گردوں نے صدارتی محل پر حملہ کر دیا ۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے ۔ صومالی دہشت گردوں نے وزیر اعظم اور وزیر مالیات کے دفاتر پر قبضے کا دعویٰ کیا ہے ۔ سیکورٹی حکام نے بتایا جوابی کارروائی میں 6 دہشتگرد مارے گئے اور اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ۔

ای پیپر-دی نیشن