بی جے پی حکومت نے پہلا ریلوے بجٹ پیش کر دیا ، بلٹ ٹرینیں چلانے کا اعلان
نئی دہلی ( بی بی سی ) بھارت میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت نے منگل کو اپنا پہلا ریلوے بجٹ پیش کیا جس میں جاپان اور چین کی طرز پر تیز رفتار بلٹ ٹرین چلانے اور ریلوے کے شعبے میں غیر ملکی سرمایہ کاری کی اجازت دینے کا اعلان کیا گیا ہے ۔ اپنے پہلا بجٹ پیش کرتے ہوئے وزیر ریلوے سدانند گوڑا نے کہا کہ ریلوے کے بنیادی ڈھانچے اور سلامتی کے ریکارڈ کو فوری طور پر بہتر بنانے کی ضرورت ہے اور اس کے لیے ریلوے کے شعبے میں نجی اور غیر ملکی سرمایہ کاری کی راہ ہموار کی جائے گی ۔ بلٹ ٹرینز کی ابتدا وزیراعظم نریندر مودی کی ریاست گجرات کے شہر احمد آباد اور ممبئی کے درمیان کی جائیگی۔ اسکے علاوہ ملک کے چاروں بڑے شہروں کو تیز رفتار ٹرینوں سے جوڑنے کی بھی تجویز ہے۔