شکست کا میں ذمہ دار ہوں اور معافی مانگتا ہوں: برازیلین کوچ
بیلو ہوریزونٹے (سپورٹس ڈیسک ) فیفا ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں برازیل کو جرمنی کے ہاتھوں بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ یہ میرے فٹ بال کریئر کا بدترین موقع ہے اور میری زندگی کا بدترین دن ہے لیکن یہ ہوتا ہے۔ اس شکست کا کون ذمہ دار ہے؟ میں ہوں۔بدترین شکست کی ذمہ داری ہم سب پر ڈالی جاسکتی ہے لیکن جو شخص میچ کیلیے لائن اپ کا فیصلہ کرتا ہے اور حکمتِ عملی تیار کرتا ہے وہ میں ہوں۔ یہ میرا فیصلہ تھا۔ہم نے کوشش کی اور بھرپور انداز میں کھیلنے کی کوشش کی لیکن ہمارا سامنا جرمنی کی بہترین ٹیم سے تھا۔ ہم پہلے گول کے بعد بوکھلا گئے اور اس کے بعد سب کچھ غلط کیا۔ یہ جرمنی بھی نہیں بتا سکتا کہ یہ سب کچھ کیسے ہوا لیکن یہ سب کچھ ان کی صلاحیتوں کی وجہ سے ہوا اور ہمیں اس کا اعتراف کرنا چاہیے۔ہمیں اس شکست سے بہت کچھ سیکھنا چاہیے۔ برازیل کی عوام کیلیے میرا پیغام یہ ہے: ہماری پرفارمنس پر ہمیں معاف کریں۔ میں معافی کا طلبگار ہوں کہ ہم فائنل میں نہ پہنچ سکے۔