جیت کے بعدسوشل میڈیا پر برازیل کے مقابلے میں جرمنی پسندیدہ ملک قرار
ریوڈی جنیرو(ثناء نیوز)فٹبال ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں برازیل کو شکست کے بعد سوشل میڈیا پر بھی جرمنی کو پسندیدہ ملک کا درجہ حاصل ہوگیا۔سوشل میڈیا پر لوگوں کی بڑی تعداد نے دونوں ٹیموں سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا، لوگوں کی بڑی تعداد نے برازیل کے مقابلے میں جرمنی کو فیورٹ قرار دیا،لوگوں کا کہنا تھا کہ ان کی پیش گوئی جرمنی کے حوالے سے درست ثابت ہوئی کیونکہ ان کا خیال تھا کہ جرمنی کے تھومس مولر برازیل کے خلاف بہترین فارورڈ ثابت ہونگے،اور درحقیقت وہ جیت کے بعد سب کا دل جیت گئے۔دوسری جانب برازیل ٹیم کے فین سید منصب نے کہا کہ برازیل کے پاس نیمار اور سلوا نہیں تھے لیکن اس کے باوجود برازیل سخت مقابلے کے لئے تیار تھا۔ خواتین کا کہنا تھا کہ نیمار سے ٹکرانے والے کھلاڑی کیخلاف بھی فیفا کو کارروائی کرنے چاہئے، سوشل میڈیا پر عوام کی اکثریت نے جرمنی کی فتح کو سراہا۔