10سالوں کے دوران قدرتی آفات سے 100 ارب ڈالر کا معاشی نقصان ہوا: رپورٹ
جنیوا (آن لائن) دنیاکے مختلف ملکوں میں گزشتہ دس سالوں کے دوران قدرتی آفات سے 100 ارب ڈالر کا معاشی نقصان ہوا ہے، اقوام متحدہ نے عالمی سطح پر ان نقصانات پر قابو پانے کیلئے ایک عالمی سمجھوتہ کی تیاری شروع کردی ہے جسے آئندہ سال جاپان میں منعقدہ عالمی کانفرنس میں پیش کیا جائیگا جس سے قدرتی آفات میں عالمی تعاون کو فروغ ملنے کا امکان ہے۔ اس ضمن میں جنیوا میں اگلے ہفتے اقوام ِ متحدہ کے دفتر میں سینکڑوں حکومتی نمائندے، مقامی عہدیدار، نجی شعبہ اور سول سوسائٹی کے نمائندے ایک نئے عالمی معاہدے کی تیاری کا کام شروع کریں گے۔