• news

بیت المال کا تھیلیسمیا میں مبتلا چار بچیوں کے تاعمر اخراجات برداشت کرنے کا اعلان

بنوں (ثناء نیوز) پاکستان بیت المال نے شمالی وزیرستان میں تھیلیسمیا میں مبتلا بچیوں کے تمام اخراجات تاعمر برداشت کرنے کا اعلان کرلیا۔بدھ کو بیت المال حکام نے علاج کے تمام اخراجات اٹھانے کا اعلان کرتے ہوئے بچیوں کے والد سے بھی رابطہ کرلیا۔امن کی خاطر گھر بار چھوڑنے والے انصاف اللہ کی چار بیٹیاں تھیلیسمیا کے مہلک مرض میں مبتلا ہیں ۔ بیت المال آئی ڈی پیز یونٹ کے انچارج قاضی ظفر کے مطابق چاروں بچیوں کو پاکستان بھر میں کہیں بھی تا عمر علاج کی سہولت فراہم کی جائے گی ۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ایم ڈی بیت المال عابد وحید شیخ نے بھی بچیوں کے علاج کے تمام اخراجات اٹھانے کا اعلان کیا۔

ای پیپر-دی نیشن