• news

افغان الیکشن تنازعہ: اوباما کی مداخلت‘ ماورائے آئین اقدام پر امداد بند کرنے کی دھمکی

 واشنگٹن(نمائندہ خصوصی+این این آئی) امریکی  صدر بارک اوباما نے افغان صدارتی امیدواروں کو متنازعہ انتخابی نتائج  کے حوالے سے خبردار کرتے ہوئے کہاہے کہ  تشدد یا ماورائے آئین اقدامات کی صورت میں  افغانستان  کیلئے  امریکی و بین الاقوامی امداد بند کی جا سکتی ہے۔ گذشتہ روز وائٹ ہائوس  کے ایک ترجمان نے خبردار کیا ہے کہ ما اوباما نے افغان صدارتی امیدواروں اشرف غنی اور عبداللہ عبداللہ کو فون کر کے زور دیا ہے کہ امریکہ چاہتا ہے دھاندلی کے تمام الزامات کی انکوائری کرائی جائے۔ اشرف غنی سے کہا وہ اپنی فتح کا اعلان نہ کریں۔فریقین تحمل کا مظاہرہ کریں۔

ای پیپر-دی نیشن