شمالی وزیرستان سے نقل مکانی کرنے والوں کی تعداد 9لاکھ ہو گئی، امداد کیلئے موبائل فون سموں کی تقسیم جاری
اسلام آباد+ بنوں (نوائے وقت رپورٹ+ ایجنسیاں) شمالی وزیرستان سے نقل مکانی کرنے والے آئی ڈی پیز کی تعداد تقریباً 9لاکھ ہو گئی۔ حکومتی امداد فراہم کرنے کے لئے مفت موبائل فون سمز کی تقسیم شروع ہو گئی ہے۔ علاوہ ازیں بنوں پہنچنے والے رجسٹرڈ متاثرین کی تعداد 8لاکھ 82 ہزار 3سو 55 تک پہنچ گئی ہے جبکہ متاثرین کو امدادی سامان کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔ ان خاندانوں میں مردوں کی تعداد 2 لاکھ 56 ہزار 619 ہے۔ 2لاکھ 50 ہزار 571 خواتین اور 3لاکھ 75 ہزار 165 بچے بھی انہی رجسٹرڈ آئی ڈی پیز میں شامل ہیں۔ ادھر ڈیرہ اسماعیل خان پہنچنے والے آئی ڈی پیز کی تعداد 75ہزار سے بڑھ گئی ہے۔
نقل مکانی کی تعداد