• news

روسی عدالت نے یوکرائنی وزیرداخلہ کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے

ماسکو(این این آئی)روس کے دارلحکومت ماسکو کی ایک عدالت نے یوکرین کے وزیر داخلہ ارسین آواکوو کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے،میڈیارپورٹس کے مطابق وزیرداخلہ کویوکرین کے جنوب مشرقی علاقوں میں جاری پرتشدد واقعات سے متعلق مقدمہ فوجداری کے سلسلے میں گرفتار کئے جانے کا منصوبہ ہے،پچھلے ہفتے یوکرین کے جنوب مشرقی صوبہ دینپرو پیترووسک کے گورنر، ارب پتی ایگور کولوموائیسکی کی گرفتاری کا وارنٹ جاری کیا گیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن