• news

نارنگ منڈی: عیدکیلئے نئے کپڑے نہ لانے پر قلفی فروش کی بیٹی نے خودکشی کرلی

نارنگ منڈی (نامہ نگار)  عیدکے لئے نئے کپڑے نہ لانے پر غریب قلفی فروش محمد رمضان کی جواں سالہ بیٹی نے گندم میں رکھنے والی گولیاں نگل کر  خود کشی کرلی۔ ماں اپنی بیٹی کا حشر دیکھ کر ذہنی توازن کھو بیٹھی۔ اندرون شہر محلہ مسلم پارک میں قلفی فروش رمضان کی بیٹی شیباکئی روزسے اپنے باپ سے عیدالفطر کیلئے نئے کپڑوں کا مطالبہ کررہی تھی جبکہ باپ کاکہنا تھا رمضان المبارک کے باعث قلفیوں کا کاروبار نہ ہونے کے برابر ہے اور باپ نے ادھار رقم لینے کی کوشش کی اور نہ ملنے پر غریب باپ اپنی بیٹی کی خوشیاں پوری نہ کرسکا اور بیٹی نے دلبرداشتہ ہو کر زہر کھا لیا۔ باپ نے روتے ہوئے بتایا کاروبار نہ ہونے کے باعث گھرمیں کئی کئی روز تک فاقے رہتے ہیں اور میں بدقسمت باپ اپنی بیٹی کی فرمائش پوری نہ کرسکا۔

ای پیپر-دی نیشن