• news

پتوکی : بیمار خاتون اور کمسن لڑکے کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا

قصور(نامہ نگار) پتو کی کے نواحی گائوں حبیب آباد میں اوباش نوجوانوں نے بیمار عورت کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ حبیب آباد کی (م) بیمار تھی اور اپنے گھر سے ڈاکٹر کے پاس جا رہی تھی کہ راستہ میں ایک نوجوان حاکم علی نے کلینک پر لے جانے کیلئے  اپنی موٹرسائیکل پر بٹھا لیا۔ ملزم خاتون کو ڈاکٹر کے کلینک پر لیجانے کی بجائے اپنے ڈیرہ پر لے گیا جہاں وہ اس کے دیگر ساتھی بھی موجود تھے جنہوں نے خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا اور اسے نیم مردہ حالت میں کلینک کے باہر چھوڑ کر فرار ہو گئے۔ بستی قادرآباد میں اوباش نوجوان ببلو نے کمسن لڑکے امیر حمزہ کو ویران مکان میں لیجا کر زیادتی کی اور اسے زخمی حالت میں چھوڑ کر فرار ہو گیا۔ امیر حمزہ کو شدید زخمی حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال پہنچایا گیا۔ پولیس تھانہ صدر نے لڑکے کے والد عبدالرشید کی رپورٹ پر مقدمہ درج کر لیا۔

ای پیپر-دی نیشن