• news

خرم گلفام ایم پی اے کی حالت انتہائی تشویشناک وزیراعلیٰ نے میڈیکل بورڈ بنا دیا مشیر صحت نے سروسز ہسپتال میں عیادت کی

لاہور (این این آئی) حکومتی جماعت کے رکن پنجاب اسمبلی خرم گلفام انتہائی تشویشناک حالت میں سروسز ہسپتال میں زیرعلاج ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب نے علاج معالجے کے لئے میڈیکل بورڈ تشکیل دیدیا۔ مشیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے سروسز ہسپتال کا دورہ کرکے ڈاکٹروں سے خرم گلفام کی صحت کے بارے میں آگاہی حاصل کی۔ بتایا گیا ہے شیخوپورہ سے تعلق رکھنے والے رکن پنجاب اسمبلی خرم گلفام کی گردن کے پچھلے حصے میں ایک گلٹی کا آپریشن کیا گیا تھا جس کے بعد ان پر فالج کا شدید حملہ ہوا جس کے بعد سے وہ انتہائی نگہداشت کی وارڈ میں زیرعلاج ہیں اور انہیں وینٹی لیٹر پر رکھا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی طرف سے خرم گلفام کیلئے گلدستہ بھجوایا اور ان کی جلد صحت یابی کیلئے دعا بھی کی۔

ای پیپر-دی نیشن