• news

کراچی: ائرپورٹ پر حملے کے مرکزی ملزم کی گرفتاری پر ڈیڑھ کروڑ روپے انعام کا اعلان، خاکہ جاری کر دیا گیا

کراچی (کرائم رپورٹر) کراچی ائرپورٹ پر حملے کے مرکزی ملزم کی گرفتاری پر ڈیڑھ کروڑ روپے انعام رکھ دیا گیا۔ ایس ایس پی انویسٹی گیشن ملیر کے مطابق عینی شاہدین کی مدد سے ائرپورٹ حملے کے مرکزی ملزم کا تصویری خاکہ تیار کر لیا گیا ہے اور ڈیڑھ کروڑ روپے انعام مقرر کرتے ہوئے نشاندہی کرنے والے کا نام اور کوائف صیغہ راز میں رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے تاہم ایس ایس پی انویسٹی گیشن ملیر پولیس کے ذمہ دار حکام یہ بتانے سے قاصر رہے۔ ایئرپورٹ پر حملہ کرنے والے تمام دہشت گردوں کے مارے جانے کے بعد وہ کون سا مرکزی ملزم ہے جسے دیکھنے اور شناخت کرنے والے عینی شاہد بھی موجود ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن