حکومت کا گیس صارفین کا ٹیرف برقرار رکھنے کا فیصلہ
لاہور ( این این آئی) حکومت نے گیس صارفین کا ٹیرف برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔سیکرٹری پٹرولیم کے مطابق سوئی ناردرن اور سدرن کے گھریلو صارفین کے ٹیرف میں اضافہ نہیں کیا جائے گا۔ نجی ٹی وی کے مطابق سیکرٹری پٹرولیم عابد سعید نے گفتگو میں بتایا کہ گیس کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کا اطلاق گھریلو صارفین پر نہیں ہوگا، حکومت گھریلو صارفین کیلئے سبسڈی فراہم کرے گی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ سوئی ناردرن کے ٹیرف میں 58روپے 29 پیسے اور سوئی سدرن کے ٹیرف میں 22 روپے 90 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کیا گیا تھا۔