انتخابات میں ناقص سیاہی کی فراہمی پر پی سی ایس آئی آر کیخلاف تحقیقات کا فیصلہ
اسلام آباد (آئی این پی ) حکومت نے عام انتخابات میں انگوٹھوں کے نشانات کے لئے ناقص سیاہی کی فراہمی پر پی سی ایس آئی آر کے خلاف ایف آئی اے سے تحقیقات کرانے کا فیصلہ کرلیا۔ جمعرات کو نجی ٹی وی کے مطابق حکومت نے تحریک انصاف سمیت دیگر جماعت کی طرف سے انگوٹھوں کے نشانات کو بنیاد بنا کر انتخابی دھاندلیوں کے الزامات پر ناقص سیاہی کے معاملے کی تہہ تک پہنچنے کیلئے پی سی ایس آئی آر کے خلاف الیکشن کمیشن کو فراہم کی گئی ناقص سیاہی کے معاملے کی پوری تحقیقات کرانے کا فیصلہ کیا ہے اور یہ تحقیقات ایف آئی اے کے ذریعے کرائی جائیں گی ۔ناقص سیاہی کی تیاری اور فراہمی میں ہونے والی کرپشن اور بے ضابطگیوں پر ذمہ دار افسران کے خلاف مقدمات درج کرائے جائینگے۔ واضح رہے کہ دھاندلی کے الزامات کے باعث ملک میں سیاسی عدم استحکام پیدا ہوا۔