• news

وزیراعظم کی نواب خیربخش مری کے اہلخانہ سے تعزیت

کراچی (این این آئی) وزیراعظم میاں محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ نواب خیر بخش مری بلوچستان کی ترقی چاہتے تھے، حکومت بلوچستان کو ترقی کی راہ پرگامزن کرے گی  اور بلوچستان سمیت تمام معاملات بات چیت کے ذریعے حل کریں گے۔ کراچی آمد کے بعد وزیراعظم ڈیفنس میں واقع بلوچستان کے وزیر نوابزادہ چنگیزخان مری کے گھرگئے اور بزرگ قوم پرست سیاستدان نواب خیر بخش مری کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ حکومت بلوچستان سمیت تمام مسائل پر بات چیت کے لئے تیار ہے اور تمام معاملات بات چیت کے ذریعے حل کرنے پر یقین رکھتے ہیں۔وزیراعظم نے نواب خیر بخش مری کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی۔

ای پیپر-دی نیشن