• news

این اے 89 جھنگ : احمد لدھیانوی کا 2 رکنی بنچ پر اعتراض، معاملہ چیف جسٹس کو بھجوا دیا گیا

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ نے حلقہ این اے 89 جھنگ میں کامیاب امیدوار مولانا محمد احمد لدھیانوی کیخلاف دائر (ن) لیگی امیدوار شیخ اکرم کی درخواست  کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی اور  احمد لدھیانوی کے دو رکنی بنچ پر اعتراض کے بعد  معاملہ  چیف جسٹس کو بھیج دیا۔ جمعرات کے روز مولانا لدھیانوی کے وکیل نے دو رکنی بنچ پر اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا ان کا مقدمہ دو رکنی بنچ نہیں کرسکتا اس کے لئے تین رکنی بنچ قائم کیا جائے۔ احمد لدھیانوی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا بکرے کی ماں کب تک خیر منائے گی۔ شیخ اکرم کب تک حکم امتناعی کے سہارے چلتے رہیں گے۔
اعتراض

ای پیپر-دی نیشن