ورلڈ ٹریڈ سنٹر پر حملہ وائٹ ہاؤس کے کہنے پر سی آئی اے نے کیا: روسی میڈیا
لاہور (ثناء نیوز) پارلیمانی لیڈر پنجاب اسمبلی وامیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اختر نے روسی میڈیا کی جانب سے نائن الیون کے حوالے سے کئے جانے والے انکشافات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاہے کہ ورلڈ ٹریڈسنٹر پر حملہ خود سی آئی اے نے وائٹ ہائوس کے کہنے پر کئے جن کا مقصد مسلمانوں کے خلاف ایک نیا محاذ کھولنا تھا۔آج یہ بات دنیاکے سامنے آشکار ہوچکی ہے کہ عراق اور افغانستان جنگ درحقیقت امت مسلمہ کو منتشر کرنے کا بہانہ تھی۔ لاکھوں بے گناہ افراد کوناحق قتل کردیا گیا اور یہ سلسلہ ہنوز جاری ہے مگر امن اور انسانیت کے علمبردار ممالک اور یواین او کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی۔ انہوں نے کہاکہ’’رشیاٹوڈے‘‘کی جانب سے آن ایئر ہونی والی چشم کشارپورٹ نے یہ ثابت کردیا ہے کہ حملے سوچے سمجھے منصوبے کاحصہ تھے جن سے دنیاکی آنکھوں میں دھول جھونکی گئی اور ورلڈٹریڈسنٹر کاساراملبہ مسلمانوں پر گرادیاگیا۔انہوں نے کہاکہ نام نہاد امریکی مفاداتی جنگ نے سب سے زیادہ نقصان پاکستان کاکیا ہے۔ 50 ہزار قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش اور100ارب ڈالر سے زائد ملکی معیشت کو دھچکہ ناقابل تلافی ہے۔ حکومت پاکستان اپنی خارجہ پالیسی کو ازسرنوتشکیل دے اور ایسی پالیسی کو مرتب کیاجائے جوحقیقی معنوںمیں 18کروڑ عوام کے جذبات کی ترجمانی کرتی ہو۔
وسیم اختر