• news

سونامی مارچ کے دعویداروں نے خیبر پی کے میں عوام کیلئے کچھ نہیں کیا: فضل الرحمن

ساہیوال (اے پی اے) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ سونامی مارچ کے دعویداروں نے صوبہ کے پی کے میں عوام کیلئے کچھ نہیں کیا۔ سونامی مارچ اور دھرنے دینے سے انقلاب نہیں آئیگا۔ گزشتہ روز جے یو آئی ضلع ساہیوال کے رہنمائوں مفتی عثمان‘ قاری محمد طاہر رشیدی اور مولانا عبدالمرزا مجاہد کی قیادت میں ملنے والے ایک وفد سے گفتگوکرتے انہوں نے کہا سونامی مارچ کے دعویداروں نے صوبہ کے پی کے میں عوام کیلئے کچھ نہیں کیا۔ عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہی ہیں۔ صوبائی حکومت انتظامی معاملات میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے اور قبائلی پناہ گزینوں کو مالی امداد اور انتطامات میں صوبہ خیبر پی کے کی حکومت ناکام ہو چکی ہے اسلئے عمران خان سونامی مارچ کی بجائے اپنی صوبائی حکومت کی خبر لیں۔
فضل الرحمٰن

ای پیپر-دی نیشن