5 افسروں کے تبادلے اور تقرر افتخار سہو ڈائریکٹر فوڈ تعینات
لاہور (سپیشل رپورٹر) پنجاب حکومت نے 5 افسروں کے تبادلے و تقرری کے احکامات جار کر دیئے ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق فلائٹ لیفٹیننٹ (ر) افتخار علی سہو کو ڈائریکٹر فوڈ، نوید شہزاد مرزا ایڈیشنل کلکٹر سیالکوٹ کو ڈی سی او سیالکوٹ کا اضافی چارج دیا، شاہد محمود عادل کو ڈپٹی سیکرٹری لوکل گورنمنٹ، انصر حیات او ایس ڈی کو اسسٹنٹ کمشنر کوٹ سیداں اور یاسر فرید اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ غازی خان کو او ایس ڈی لگایا گیا۔