حکومت کو لانگ مارچ سے خطرہ نہیں: الیاس خان
لاہور (خبرنگار) وزیراعلیٰ پنجاب کے سابق معاون خصوصی محمد الیاس خان نے کہا ہے کہ حکومت کو لانگ مارچ میں خطرہ نہیں۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان وزیر اعظم میاں نواز شریف کی کامیاب پالیسیوں کے خلاف کام کر رہے ہیں۔ پوری قوم پاک فوج وزیراعظم میاں نواز شریف کے ساتھ مل کر دشمن کو ہر محاذ پر شکست دے رہی ہیں۔ وزیراعظم میاں نواز شریف نے آئی ڈی پیز کے متاثرین کی امداد کر کے ثابت کر دیا کہ وہ ان متاثرین کے مکمل ساتھ ہے جو اس مشکل وقت میں حکومت کا ساتھ دے رہے ہیں۔