خواتین کو ہراساں کرنے کا الزاممحکمہ لائیو سٹاک کا افسر ضلع بدر
لاہور (سٹی رپورٹر) محکمہ لائیو سٹاک کے گریڈ 18 کے افسر کی جانب سے اپنے محکمہ کی خواتین کو ہراساں کرنے کا الزام ثابت ہونے پر ضلع بدر جہلم تبادلہ کر دیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے محکمہ لائیو سٹاک ارشد جٹ کے پی ایس او ڈاکٹر اشرف پر الزام تھا کہ انہوں نے بعض دیگر سرکاری ملازمین کے ساتھ محکمہ کی چار خواتین کو ہراساں کرنے کی کوشش کی ہے۔