اسرائیلی جارحیت کے خلاف آج یوم احتجاج منائیں گے: ناصر عباس
لاہور (خصوصی نامہ نگار) مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ آج جمعہ کو اسرائیل کی بدترین جارحیت اور بربریت کے خلاف یوم احتجاج منائیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں افطار ڈنرکی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ نواز حکومت جعلی مینڈیٹ لیکر آئی ‘ اسے حکومت کرنے کا کوئی حق نہیں۔طاہرالقادری کی مشروط حمایت کا اعلان کیا ۔جلد عوامی ضرب عضب نواز شریف کی جعلی حکومت کو اپنے منطقی انجام تک پہنچائے گا۔