قصور: اراضی کے تنازع پر بڑے نے چھوٹے بھائی کو لاٹھیوں کے وار کر کے قتل کردیا
قصور (نامہ نگار) قصور کے نواحی گائوں دفتو میں اراضی کے تنازعہ پر حقیقی بھائی نے لاٹھیوں کے پے در پے وار کرکے اپنے چھوٹے بھائی کو موت کے گھات اتار دیا۔ محمد پرویز کا اپنی بھائی محمد نواز سے اراضی کا تنازعہ چلا آرہا تھا، وقوعہ کے روز بھی دونوں بھائیوں کے مابین اسی تنازعہ کی بناء پر تلخ کلامی ہو گئی جس پر مشتعل ہوکر پرویز نے اپنے بھائی نواز پر لاٹھیوں کے پے درپے وارکرکے شدید زخمی کردیا جسے تشویشناک حالت کے پیش نظر طبی امداد کیلئے جنرل ہسپتال لاہور لیجایا جا رہا تھا کہ وہ زخموں کی تاب نہ لا کر راستہ میں ہی دم توڑ گیا۔ پولیس نے نعش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال پہنچا دیا اور مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔